ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ ویمنز کے درمیان تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل کل کھیلا جائے گا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 13:20

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ ویمنز کے درمیان تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل کل کھیلا جائے گا

کنگسٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل جمعہ کو سبائنا پارک٬ کنگسٹن میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

(جاری ہے)

پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 5 رنز سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے عمدہ کم بیک کیا اور 38 رنز سے فتح حاصل کرکے سیریز برابر کر دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے 16 اکتوبر جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 19 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 13/10/2016 - 13:20:31