انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو فیصلہ کن ون ڈے میں 4وکٹوں سے شکست دیر سیریز2-1سے جیت لی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 13:31

انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو فیصلہ کن ون ڈے میں 4وکٹوں سے شکست دیر سیریز2-1سے جیت لی

چٹاگانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو فیصلہ کن ون ڈے میں 4وکٹوں سے شکست دیر سیریز2-1سے جیت لی۔انگلینڈ نے 278رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر47.5اوورز میں حاصل کر لیا٬انگلینڈ کی جانب سے ڈکٹ 63٬بلنگز 62اور بن سٹوکس47رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مشرفی مرتضیٰ٬شیف السلام نی2٬2ناصر حسین نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

انگلینڈ کے عادل رشید کو میچ میں4وکٹیں حاصل کر نے پر مین اف دی میچ اور بن سٹوکس کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا٬ دونوں ٹیموں کے درمیان2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 20 اکتوبر کو شروع ہو گا ۔تفصیلات کے مطابق چٹاگانگ میں کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میں ۔انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کی جانب سے مشفیق الرحیم 67٬صابر رحمان 49٬امرالقیس46٬تمیم اقبال 45اور حسین 38رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔انگلینڈ کی جانب عادل رشید نے 4٬بن سٹوکس اور معین علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔انگلینڈ نے 278رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر47.5اوورز میں حاصل کر لیا٬انگلینڈ کی جانب سے ڈکٹ 63٬بلنگز 62اور بن سٹوکس47رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مشرفی مرتضیٰ٬شیف السلام نی2٬2ناصر حسین نے ایک وکٹ حاصل کی ۔انگلینڈ کے عادل رشید کو میچ میں4وکٹیں حاصل کر نے پر مین اف دی میچ اور بن سٹوکس کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 20 اکتوبر کو شروع ہو گا۔

وقت اشاعت : 13/10/2016 - 13:31:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :