دورہ پاکستان کے لیے ویسٹ انڈیز کی15رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان

منگل 3 اکتوبر 2006 15:54

جمیکا(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03اکتوبر2006) ویسٹ انڈیز نے نومبر میں دورہ پاکستان کی ٹیسٹ سیریزکے لیے پندرہ رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ٹرینی ڈاڈ اینڈ ٹوہیگو کے اوپننگ بیٹسمین لینڈل سیمنزکوپہلی بار اسکواڈ میں جگہ ملی ہے ویسٹ انڈیز کی ٹیم نومبر کے دورہ پاکستان میں تین ٹیسٹ کھیلے گی لاہور ملتان اورکراچی میں ٹیسٹ کے بعد دسمبر میں پانچ ایک روزہ میچ بھی کھیلے جائیں گے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ون ڈے اسکواڈ کا اعلان بعدمیں کیاجائے گا ٹیسٹ اسکواڈ میں اکیس برس کے پارٹ ٹائم وکٹ کیپراور اوپننگ بیٹسمین لینڈل سیمنزکانام بھی شامل ہے 2002ء میں فرسٹ کلاس ڈیبوکے بعد وہ اب تک 39فرسٹ کلاس میچ کھیلے چکے ہیں چیئرمین نیشنل سلیکٹر گورڈن گرینچ کا کہنا ہے کہ سیمنزکو انگلینڈ اے کے خلاف ویسٹ انڈیزاے کی جانب سے شاندار کار کردگی کے مظاہرے کے نتیجے میں اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے فاسٹ بولر ڈیرن پاول اور آل راؤنڈر اوماری ہینکس کی ٹیم میں واپسی ہوگئی ہے پاویل نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے آخری ٹیسٹ مارچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا جب کہ اوماری ہینکس کو2005ء میں سری لنکا کے خلاف دورے کے بعدسے نظر اندازکیا جاتا رہا ہے ویسٹ انڈیز اسکواڈ برائن لارا(کپتان) رام نریش سراوان(نائب کپتان)کے علاوہ کرس گائل ڈیرن گنگا لینڈل سیمونز شیونرائن چندرپال رونا کومورٹن ڈاؤن براوو دینش رام دین اوماری ہنکس ڈیومحمد ڈیرن پاویل جیروم ٹیلر فیڈل ایڈورڈزاور کوری کولی مورپر مشتمل ہے۔

وقت اشاعت : 03/10/2006 - 15:54:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :