معروف ترین ریسلر انڈرٹیکر کی تازہ ترین تصاویر نے مداحوں کو غمزدہ کردیا

muhammad ali محمد علی اتوار 16 اکتوبر 2016 00:04

معروف ترین ریسلر انڈرٹیکر کی تازہ ترین تصاویر نے مداحوں کو غمزدہ کردیا

واشنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15اکتوبر ۔2016ء ) وقت بڑے بڑوں سورماؤں کی دہشت کو مٹی میں ملا دیتا ہے اور جن کے خوف سے زمین کانپتی ہے وہی انسان ایک وقت پر زمین پر رینگتے نظر آتے ہیں ،ریسلنگ کی دنیا کے مشہور ترین نام انڈرٹیکر سے بچہ بچہ واقف ہے ،ان کی طاقت اور مہارت ریسلنگ کی دنیا میں خوف اور دہشت کی علامت سمجھی جاتی تھی، لیکن وقت نے اس مشہور و معروف ریسلرکیساتھ بھی کچھ ایسا ہی سلوک کیا ہے ، آج ان کی حالت دیکھ کر ان کے پرستار شدید غمزدہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 3دہائیوں تک ریسلنگ کی دنیا پر راج کرنے والے51سالہ انڈرٹیکر کی کچھ تازہ ترین تصاویر سامنے آئی ہیں جن میں وہ بیساکھیوں کے سہارے چلتے نظر آتے ہیں۔ ان میں ایک تصویر سٹار بکس ریسٹورنٹ میں بنائی گئی جہاں وہ بیساکھیوں کے سہارے مشکل سے کھڑے نظر آتے ہیں،انڈرٹیکر کی یہ تصاویر سامنے آنے کے بعد ان کے پرستاروں کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آرہا کہ طاقت اور دہشت کی علامت رہنے والا یہ سپرسٹار آج چلنے پھرنے سے بھی معذور ہے ۔

(جاری ہے)

انڈرٹیکر کی معذوری کے بارے میں زیادہ معلومات تو سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم یہ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ 32سالہ کیریئر کے دوران انہوں نے رنگ میں گھٹنوں، کولہوں، کمر اور کندھوں پر متعدد چوٹیں لگیں جن کے باعث اب وہ بیساکھیوں کے بغیر چلنے کے قابل نہیں رہے ہیں ۔

وقت اشاعت : 16/10/2016 - 00:04:14