کر کٹرڈیوائن براوو اور بھارتی اداکارہ شریا سارن کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں

اتوار 16 اکتوبر 2016 18:40

کر کٹرڈیوائن براوو اور بھارتی اداکارہ شریا سارن کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2016ء) ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ڈیوائن براوو بھی بالی ووڈ اداکارہ کی زلفوں کے اسیر ہو گئے۔ اداکارہ شریا سارن کے ساتھ قربتیں بڑھنے لگیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈیوائن براوو اور بالی ووڈ اداکارہ شریا سارن کے درمیان قربتیں بڑھنے لگی ہیں۔ انھیں آج کل مختلف تقریبات اور دیگر جگہوں پر اکھٹے دیکھا جا رہا ہے۔ جب ایک بھارتی صحافی نے ان سے شریا سارن کے بارے میں پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ کسی کے ساتھ ملاقات کرنا کوئی غلط بات نہیں ہے۔ شریا میری بہت اچھی دوست اور خوبصورت خاتون ہیں۔

وقت اشاعت : 16/10/2016 - 18:40:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :