ٹم سائوتھی ون ڈے میچ میں دسویں یا گیارہویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے ففٹی بنانے والے نیوزی لینڈ کے پہلے پلیئر بن گئے

اتوار 16 اکتوبر 2016 20:40

ٹم سائوتھی ون ڈے میچ میں دسویں یا گیارہویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے ففٹی بنانے والے نیوزی لینڈ کے پہلے پلیئر بن گئے

دھرم شالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2016ء) ٹم سائوتھی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں دسویں یا گیارہویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے ففٹی بنانے والے نیوزی لینڈ کے پہلے پلیئر بن گئے٬ سائوتھی نے بھارت کے خلاف پہلے ون ڈے میں 55 رنز کی اننگز کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کی طرف سے اس سے قبل دسویں یا گیارہویں نمبر پر بڑی ون ڈے اننگز کھیلنے کا اعزاز کائل ملز کو حاصل تھا جنہوں نے 2004ء میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں 44 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

وقت اشاعت : 16/10/2016 - 20:40:51