ْبھارتی حکومت کی ہٹ دھڑمی کا سلسلہ سفارتی سطح کے بعد اور کھیلوں پر بھی اثر انداز ہونے لگا

کبڈی کے بعد ساوتھ ایشین جونیئر اتھلیٹکس چیمپین شپ میں شرکت کرنیوالی قومی جونیئر اتھلیٹس ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کر دیا

منگل 18 اکتوبر 2016 16:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2016ء)بھارتی حکومت کی ہٹ دھڑمی کا سلسلہ سفارتی سطح کے بعد اور کھیلوں پر بھی اثر انداز ہونے لگا جنہوں نے کبڈی کے بعد ساوتھ ایشین جونیئر اتھلیٹکس چیمپین شپ میں شرکت کرنیوالی قومی جونیئر اتھلیٹس ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کر دیا ۔

(جاری ہے)

ذمہ دار ذرائع کے مطابق بھارتی شہر لکھنو میں 20اکتوبر سے شروع ہونیوالی تیسری جونیئر سیف اتھلیٹکس چیمپین شپ میں پاکستان کے 18بوائیز اور8گرلز پلیئرز سمیت اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر میجر جنر (ر) اکرم ساہی نے بھی ایونٹ میں شرکت کرنا تھی جس کیلئے اتھلیٹکس فیڈریشن نے ویزوں کے حصول کیلئے بھارتی ہائی کمیشن میں درخواستیں جمع کروائی تاہم بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستانی پلیئرز کو انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کیلئے ویزے دینے سے معذرت کر لی ۔

اس ضمن میں اتھلیٹکس فیڈریشن کے حکام نے تصدیق کی کہ جونیئر سیف اتھلیٹکس چیمپین شپ کی تیاریوں کیلئے اسلام آباد میں تربیتی کیمپ لگایا گیا تھا اور ایونٹ میں میڈلز کے حصول کیلئے بھی پر عزم تھے تاہم بھارتی ہائی کمیشن کے رویئے سے ہمیں مایوسی ہوئی ہے ۔
وقت اشاعت : 18/10/2016 - 16:28:12