پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں نوبالز اور ڈراپ کیچز شکست کا سبب بنیں٬ جیسن ہولڈر

منگل 18 اکتوبر 2016 20:16

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں نوبالز اور ڈراپ کیچز شکست کا سبب بنیں٬ جیسن ہولڈر

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2016ء) ویسٹ انڈین ٹیم کے کپتان اور آل رائونڈر جیسن ہولڈر نے کہا ہے کہ پاکستا کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں نوبالز اور ڈراپ کیچز شکست کا سبب بنیں٬ ٹیم نے بہت فائٹ کی جو کہ پلس پوائنٹ ہے٬ اگلا ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کریں گے۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 56 رنز سے شکست دی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں شکست پر بلاشبہ مایوسی ہوئی٬ ہم میچ ڈرا کرنے کی پوزیشن میں تھے لیکن بدقسمتی سے ڈیرن براوو آئوٹ ہو گئے اور ان کی وکٹ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی٬ اگر براوو تھوڑی دیر مزید وکٹ پر رک جاتے تو شاید میچ کا نتیجہ ہمارے حق میں آتا۔ انہوں نے کہا کہ ناقص فیلڈنگ اور زیادہ نوبالز بھی شکست کی وجہ ہیں٬ اگلے میچز میں کامیابی کیلئے کھلاڑیوں کو بیٹنگ و بائولنگ سمیت فیلڈنگ کو بھی بہتر بنانا ہو گا۔ بیشو اور براوو نے اچھی فائٹ کی جو کہ پلس پوائنٹ ہے٬ سیریز میں کم بیک کرنے کیلئے ہر کھلاڑی کو ذمہ داری لینا ہو گی۔

وقت اشاعت : 18/10/2016 - 20:16:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :