بھارتی کبڈی ٹیم کے کھلاڑی روہت کمار کی اہلیہ نے خود کشی کر لی

muhammad ali محمد علی بدھ 19 اکتوبر 2016 20:50

بھارتی کبڈی ٹیم کے کھلاڑی روہت کمار کی اہلیہ نے خود کشی کر لی

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20اکتوبر 2016ء) بھارتی کبڈی ٹیم کے کھلاڑی روہت کمار کی اہلیہ نے خود کشی کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کبڈی ٹیم کے کھلاڑی روہت کمار کی اہلیہ نے خود پر سسرال والوں کی جانب سے ظلم و ستم ڈھائے جانے سے تنگ آ کر خود کشی کر لی ہے۔

(جاری ہے)

27 سالہ للیتا نے خود کشی سے قبل چھوڑے گئے خط میں بتایا کہ انہیں ان کے سسرال اور شوہر کی جانب سے بے انتہاء تششد کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔ اسی باعث وہ خود کشی کر رہی ہیں۔ پولیس نے للیتا کے شوہر کیخلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔

وقت اشاعت : 19/10/2016 - 20:50:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :