سابق اٹالین فٹ بالر مرسیلو لیپی چینی فٹ بال ٹیم کے نئے مینجر مقرر ہو گئے

اتوار 23 اکتوبر 2016 11:50

سابق اٹالین فٹ بالر مرسیلو لیپی چینی فٹ بال ٹیم کے نئے مینجر مقرر ہو گئے

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء) سابق اٹالین فٹ بالر مرسیلو لیپی چینی فٹ بال ٹیم کے نئے مینجر مقرر ہو گئے۔ لیپی 2006ء میں منعقدہ فیفا ورلڈکپ کی فاتح اٹالین ٹیم کے کوچ تھے۔

(جاری ہے)

68سالہ لیپی کو دومرتبہ اٹالین ٹیم کی کوچنگ کا اعزاز حاصل ہے۔ اس کے علاوہ انہیں جیونٹس کلب کے ساتھ پانچ سرے اے ٹائٹلز اور چیمپئنز لیگ ٹائٹل جیتنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

وقت اشاعت : 23/10/2016 - 11:50:15