بھارت نے ایران کو شکست دیکر کبڈی ورلڈ کپ جیت لیا

فائنل میں انڈیا نے ایران کو 29 کے مقابلے 38 پوائنٹس سے شکست دی

اتوار 23 اکتوبر 2016 14:43

بھارت نے ایران کو شکست دیکر کبڈی ورلڈ کپ جیت لیا
احمد آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء) بھارت کے شہر احمد آباد میں منعقدہ کبڈی ورلڈ کپ میں ہندوستان نے کامیابی حاصل کر لی ۔فائنل میں انڈیا نے ایران کو 29 کے مقابلے 38 پوائنٹس سے شکست دی جس نے پورے ٹورنامنٹ میں بہتر کبڈی کا مظاہرہ کیا تھا اور ٹائٹل کے لیے اہم ٹیم خیال کی جانے لگی تھی۔ایران کے مقابلے میں انڈیا کو اپنے پہلے ہی میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

جنوبی کوریا نے ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں اس وقت اپ سیٹ کر دیا تھا جب اس نے فیورٹ انڈیا کو 34-32 سے شکست دی تھی۔ انڈیا کی جیت کے ہیرو اجے ٹھاکر رہے جنھوں نے 17 بار کے ریڈ میں 12 پوائنٹس حاصل کیے۔میچ کے دوران ایران نے اپنے مضبوط ڈیفینس اور زوردار حملے کے دم پر ٹائم آٹ تک 18-13 کی برتری حاصل کر رکھی تھی۔

(جاری ہے)

ایران کے ابو الفضل٬ معراج شیخ اور غلام عباس نے اپنے ریڈ اور ہلے سے مسلسل پوائنٹس حاصل کر کے ہندوستان پر مستقل دبا بنا رکھا تھا۔

ڈیفینس میں بھارت کے کپتان انوپ کمار٬ منجیت٬ سرجیت اور سندیپ نروال مسلسل غلطیاں کرتے رہے۔لیکن جیسے ہی دوسرا ہاف شروع ہوا٬ اجے ٹھاکر نے ایران نے معراج کو آٹ کر دیا اور انڈیا کی ٹیم میں نیا جوش پیدا کیا۔اس کے بعد انڈین ٹیم نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ یہاں تک کہ بھارت نے دو بار ایران کو آل آٹ کیا۔اس سے قبل ایران اور انڈیا کے درمیان سنہ 2004 اور 2007 میں بھی فائنل میں مقابلہ ہو چکا ہے اور دونوں میں ہی انڈیا فتح کو فتح ملی تھی۔
وقت اشاعت : 23/10/2016 - 14:43:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :