شیوسینا نے پاکستان کرکٹ ٹیم پر حملے کی دھمکی دیدی

بدھ 4 اکتوبر 2006 19:37

نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین04اکتوبر2006) بھارت کی انتہاپسند جماعت شیوسینا نے آئی سی سی چیمپئن ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے آنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم پر حملے کی دھمکی دی ہے۔

(جاری ہے)

ممبئی بم دھماکوں میں ملوث ملک کی ٹیم کو بھارت میں کھیلنے نہیں دیں گے۔ بدھ کے روز یہاں شیوسینا کے صدر اودھا وٹھاکر نے بھارتی اخبار سے بات چیت کے دوران کہاکہ ممبئی بم دھماکوں میں پاکستان کے ملوث ہونے کے بعد حکومت کیسے پاکستان کرکٹ ٹیم کو یہاں کھیلنے کی اجازت دے سکتی ہے۔
وقت اشاعت : 04/10/2006 - 19:37:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :