انگلینڈ کو شکست دیکر سیریز کا اختتام برابری پر کرینگے٬ شکیب

بدھ 26 اکتوبر 2016 16:32

انگلینڈ کو شکست دیکر سیریز کا اختتام برابری پر کرینگے٬ شکیب

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر شکیب الحسن نے کہا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دیکر سیریز کا اختتام برابری پر کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلاشبہ انگلینڈ کی ٹیم کا شمار دنیا کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے تاہم مہمان ٹیم کو ہران مشکل ضرور ہے لیکن نا ممکن نہیں٬ ٹیم چیلنج سے نمٹنے کیلئے بھرپور مقابلوں کیلئے تیار ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم نے بنگلہ دیش کی ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 22 رنز سے شکست دی تھی۔

وقت اشاعت : 26/10/2016 - 16:32:41