پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے محمد یوسف کو ٹیم کا کپتان اور عبدالرزاق کو نائب کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ، یونس خان نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے سے انکار کردیا ۔ (اپ ڈیٹ)

جمعرات 5 اکتوبر 2006 18:33

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے محمد یوسف کو ٹیم کا کپتان اور عبدالرزاق کو نائب کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ، یونس خان نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے سے انکار کردیا ۔ (اپ ڈیٹ)
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 5اکتوبر 2006) پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد یوسف کو ٹیم کا کپتان اور عبدالرزاق کو نائب کپتان مقرر کردیا ہے، چیمپینز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں نامزد کپتان یونس خان نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری اٹھانے سے انکار کردیا ۔ اس فیصلے کے بعد بورڈ نے محمد یوسف کو ٹیم کا کپتان اور عبدالرزاق کو نائب کپتان مقرر کیا ہے۔

(جاری ہے)

یونس خان کی جانب سے کپتانی سے انکار کے بعد انھیں‌منانے کی متعدد کوششیں‌کی گئیں، اور مینیجر طلعت علی اور بورڈ کے چیئرمین شیریار خان نے خود ان سے اس سلسلے میں‌بات کی۔ جبکہ انضمام الحق نے بھی یونس خان سے مزاکرات کرکے انھیں‌راضی کرنے کی کوشش کی، تاہم یونس خان نامعلوم وجوہات کی بنا پر ٹیم کی کپتانی سنبھالنے سے گریزاں‌ہیں۔ ادھر عبدالرزاق نے نائب کپتان کی حیثیت سے اپنی نئی ذمہ داریوں کی تصدیق کردی ہے۔
وقت اشاعت : 05/10/2006 - 18:33:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :