گورے تحقیق دانوں کا لیجنڈری سکواش کھلاڑی جہانگیر خان کے لگاتار555میچ جیتنے کے ریکارڈ پر شکوک و شبہات کا اظہار

بدھ 2 نومبر 2016 16:03

گورے تحقیق دانوں کا لیجنڈری سکواش کھلاڑی جہانگیر خان کے لگاتار555میچ جیتنے کے ریکارڈ پر شکوک و شبہات کا اظہار

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) اسکواش کے عظیم کھلاڑی جہانگیر خان لگاتار 555 میچ جیتنے کیلئے شہرت رکھتے ہیں جو دنیا کے کسی بھی کھیل میں لگاتار فتوحات کا عالمی ریکارڈ ہے لیکن ایک نئی کتاب میں ان اعدادوشمار پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ میچوں کی تعداد کافی کم ہو سکتی ہے۔روڈ گلمور اور ایلن تھیچر کی کتاب جہانگیر خان555میں کہا گیا ہے کہ 1981 سے 1986 تک جہانگیر خان کی ساڑھے پانچ سال تک لگاتار فتوحات کے دوران کسی نے بھی اس کا ریکارڈ نہیں رکھا۔

دونوں مصنفین نے اپنی کتاب میں کھیلوں کی دنیا کے اس منفرد اور انوکھے ریکارڈ پر شک کرتے ہوئے کہا کہ تحقیق سے ہمیں اس بات پر یقین ہے کہ یہ اعدادوشمار حقیقی طور پر درست نہیں ہیں۔گلمور نے اپنی پریس ریلیز میں کہا کہ اس وقت کوئی بھی اعدادوشمار کا ماہر نہیں تھا جو ان کے میچز کا ریاکرڈ رکھتا اور اس وقت اخباری رپورٹس میں ایک مرتبہ بھی ان اعدادوشمار کا ذکر نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارا ماننا ہے کہ یہ نمایاں طور پر کم ہو گا۔ ایسی صورت میں انہیں لاگاتر پانچ سال تک ہر سال 20 ورلڈ ٹور ٹورنامنٹ کھیلنے پڑتے اور اس وقت ٹور میچز کا معاملہ ایسا نہ تھا۔تاہم دوسری جانب جہانگیر خان کا اصرار ہے کہ یہ ہندسہ 555 سے زیادہ ہو سکتا ہے کیونکہ اس میں نمائشی میچ شامل نہیں ہیں۔1981 سے شروع ہونے والی ان کی فتوحات کے سلسلے کو 1986 میں فرانس کے شہر ٹلیز میں ہونے والی ورلڈ چیمپیئن شپ میں نیوزی لینڈ کے روس نورمن نے ختم کردیا۔

جہانگیر خان نے کہا کہ اگر آپ حساب لگائیں تو یہ تعداد زیادہ ہو گی۔ میں نے دعوتی٬ نمائشی اور چیلنج میچز بھی کھیلے تھے٬ 555 تو صرفمیرے ٹورنامنٹ کے میچز کی تعداد ہو گی۔ اگر آپ بقیہ میچز بھی شامل کر لیں تو مجموعی طور پر چھ سے 700 میچز بنیں گے کیونکہ میں وہ بھی نہیں ہارا تھا۔تھیچر نے کہا کہ اگر جہانگیر نے 555 میچز نہیں جیتے تو لگاتار سب سے زیادہ میچز جیتنے کا ریکارڈ ہالینڈ کے وہیل چیئر ٹینس لیجنڈ ایستھر ورجر کے نام جائے گا جنہوں نے 2013 میں اپنی ریٹائرمنٹ تک دس سال میں لگاتار 470 میچز جیتے۔

تھیچر نے کہا کہ ان کے لگاتار میچز کا ریکارڈ متنازع نہیں اور یقینا اسے مسخر نہیں کیا جا سکتا٬ ہم ریکارڈ کی درستی کیلئے حتمی اعدادوشمار جاننا چاہتے ہیں جو مشکل ہے لیکن یہ 500 سے کم ہو سکتا ہے۔

وقت اشاعت : 02/11/2016 - 16:03:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :