یونس خان بورڈ حکام سے بات چیت اور غصے کے سوال پر جواب دینے سے کتراتے رہے

جمعرات 5 اکتوبر 2006 19:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اکتوبر۔2006ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق نائب کپتان یونس خان پریس کانفرنس کے دوران بورڈ حکام سے بات چیت اور اپنے غصے کے سوال کا جواب دینے سے کتراتے رہے اور ہر سوال پر صرف یہی جواب دیتے کہ ”میں کپتان اور نائب کپتان بننے کا سوچ نہیں “۔

(جاری ہے)

1992ء میں توقیر ضیاء نے جب مجھے نائب کپتان بننے کا کہا تھا تب بھی میں نے انکار کیا اور اب بھی کپتان کا سوچ نہیں ۔ باخبر ذرائع کے مطابق یونس خان چمپئنز ٹرافی میں ڈمی کپتان بننے کے حق میں نہیں تھے ۔ ذرائع کے مطابق کپتان انضمام الحق پابندی کے باوجود ٹیم کے ہمراہ بھارت جارہے ہیں اور باہر بیٹھ کر ٹیم کی کپتانی کریں گے اور گراؤنڈ میں موجود کپتان صرف کاغذی ہوگا ۔
وقت اشاعت : 05/10/2006 - 19:25:44