فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے نئے سنٹرل کنٹریکٹ پر پی سی بی سے اختلافات

جمعرات 5 اکتوبر 2006 23:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اکتوبر۔2006ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے نئے سنٹرل کنٹریکٹ پر پی سی بی سے اختلافات ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے نئے سنٹرل کنٹریکٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ سے اختلافات پیدا ہو گئے ہیں اور انہوں نے ابھی تک اس پر دستخط نہیں کئے ہیں۔ کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق شعیب اختر کو معاہدے کی ایک شق پر اعتراض ہے کہ وہ کسی بھی کمپنی کے ساتھ معاہدے کی اجازت دیئے جانے کے خواہاں ہیں۔
وقت اشاعت : 05/10/2006 - 23:49:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :