کرکٹر محمدطلحہ ،عمران علی کوڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 8 نومبر 2016 00:57

کرکٹر محمدطلحہ ،عمران علی کوڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا

فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7نومبر۔2016ء) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمدطلحہ اورفرسٹ کلاس کرکٹر عمران علی کوڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محمد طلحہ نے تھانابٹالہ میں مقدمے کی درخواست دی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ستیانہ روڈپرساتھی کرکٹرعمران علی کے ساتھ موجودتھے کہ اس دوران موٹرسائیکل سوارملزمان نے گن پوائنٹ پران دونوں سے موبائل فون اورپرس لوٹ لیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ معاملے کی درخواست وصول کرلی ہے اور جلدکارروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کیاجائے گا۔

وقت اشاعت : 08/11/2016 - 00:57:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :