بارسلوناسٹرائیکر نیمار کی ٹرانسفر فیس میں گھپلوں کا انکشاف،سپین کی ہائی کورٹ کا فٹبالر پر کرپشن چارج لگانیکا عندیہ

بدھ 9 نومبر 2016 18:54

بارسلوناسٹرائیکر نیمار کی ٹرانسفر فیس میں گھپلوں کا انکشاف،سپین کی ہائی کورٹ کا فٹبالر پر کرپشن چارج لگانیکا عندیہ

بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) بارسلونا کے اسٹرائیکر نیمار کی ٹرانسفر فیس میں گھپلوں کا انکشاف ہونے کے بعد اسپین کی ہائی کورٹ نے فٹ بالر پر کرپشن کا چارج لگانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق برازیل کے انوسٹمنٹ گروپ نے اسپین میں درخواست دائر کی ہے کہ نیمار کی ٹرانسفر فیس میں انھیں وہ حصہ نہیں ملا جو ملنا تھا، جس کی وجہ مبینہ طور پرکرپشن ہوسکتی ہے، جس پر بارسلونا کی ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ اگر برازیلین گروپ کے الزامات ٹھیک ہیں تو نیمار اور ان کے والد (جو کہ ان کے ایجنٹ بھی ہیں) پر کرپشن کا چارج لگایا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل فروری دو ہزار سولہ میں بھی برازیل کی عدالت نے قومی فٹبال ٹیم کے رکن نیمار اور ان کے والد کے خلاف ٹیکس بچانے اور دھوکہ دہی کے معاملات میں فردِ جرم عائد کی تھی۔

وقت اشاعت : 09/11/2016 - 18:54:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :