چیف آف ائیر اسٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپین شپ 14نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہو گی

جمعرات 10 نومبر 2016 15:09

چیف آف ائیر اسٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپین شپ 14نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہو گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 نومبر2016ء)پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام چیف آف ائیر اسٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپین شپ 14نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہو گی ۔

(جاری ہے)

پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری عامر نواز کے مطابق چیمپین شپ کی انعامی رقم 25ہزار امریکی ڈالرز ہو گی ، چیمپین شپ کا کوالیفائنگ راونڈ 16اور17نومبر کو کھیلا جائیگا جبکہ مین راونڈ 18سے 21نومبر تک ہو گا ۔ انہوں نے بتایا کہ چیمپین شپ میں پاکستان سمیت ہانگ کانگ، مصر ، جمیکا ، نیوزی لینڈ، آسٹریا، ہالینڈ، انگلینڈ کے 48پلیئرز حصہ لینگے ،ہانگ کانگ کے لیو آو ٹورنامنٹ کے ٹاپ سیڈ ہونگے جبکہ پاکستان کے طیب اسلم ، فرحان زمان اور وقار محبوب مین راونڈ کیلئے کوالیفائی کر گئے ہیں ۔
وقت اشاعت : 10/11/2016 - 15:09:47