فیفاورلڈ کپ: پولینڈ نے رومانیہ کو تین صفر سے مات دیدی

اتوار 13 نومبر 2016 13:20

فیفاورلڈ کپ: پولینڈ نے رومانیہ کو تین صفر سے مات دیدی

زیورخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) فیفا ورلڈ کپ کوالیفائینگ میچز میں رومانیہ اور پولینڈ کے درمیان بخارسٹ میں ہونے والے میچ میں اس وقت ہنگامہ آرائی ہوئی ،ْجب رومانیہ کی ٹیم کی خراب کارکردگی پر شائقین نے حریف کھلاڑیوں پر غصہ نکالنا شروع کیا۔کھیل کے 11 ویں منٹ میں پولینڈ کی جانب سے کامل گروسکی نے گول کرکے مہمان ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلادی جس کے بعد شائقین جذباتی ہوگئے اور انہوں نے گرائونڈ میں مختلف اشیاء پھینکنا شروع کردیں اس کی وجہ سے کئی بار کھیل کو روکنا پڑا تاہم کھیل کے دوسرے ہاف کے آغاز میں بائرن میونخ کلب کیلئے کھیلنے والے پولینڈ کے اسٹرائیکر روبرٹ لیوانڈوسکی کے قریب ایک آتش گیر مادہ آکر گرا اور دھماکے سے پھٹ گیاجس کی وجہ سے روبرٹ بدحواس ہو کر زمین پر گرپڑے۔

(جاری ہے)

انہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی اور کچھ دیر تک کھیل کو روکنا پڑا، تاہم بعد ازاں روبرٹ لیوانڈوسکی نے بھی اپنا غصہ رومانیہ کی ٹیم پر نکالا اور یکے بعد دیگرے دو گول کرکے اپنی ٹیم کی برتری 0-3 کردی۔پولینڈ نے میچ بآسانی اپنے نام کیا ،ْانگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 3-0سے زیر کیا۔ یو ایس اے کو میکسیکو کے ہاتھوں 2 کے مقابلے میں 1 گول سے شکست ہوئی۔ڈنمارک نے قازقستان کو 4-1،سلواکیہ نے لیتھونیا کو 4-0سے ہرایا۔ فرانس نے سوئیڈن جبکہ جمہوریہ چیک نے ناروے کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے زیر کیا ۔

وقت اشاعت : 13/11/2016 - 13:20:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :