ڈیرن براوو کو کرکٹ بورڈ کے صدر پر تنقیدمہنگی پڑ گئی

بورڈ کی جانب سے تجربہ کار بلے باز کو سہ فریقی سیریز کیلئے ٹیم سے باہر کردیا گیا

اتوار 13 نومبر 2016 17:40

ڈیرن براوو کو کرکٹ بورڈ کے صدر پر تنقیدمہنگی پڑ گئی

باربڈوس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2016ء) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے اعلی حکام کو سینٹرل کنٹریکٹ کے معاملے پر تنقید کا نشانہ بنانے والے تجربہ کار بلے باز ڈیرن براوو کو سہ فریقی سیریز کے لیے ٹیم سے باہر کردیا گیا۔ستائیس سالہ براوو کو زمبابوے میں میزبان اور سری لنکا کے ساتھ شروع ہونے والی سہ فریقی سیریز سے واپس بلا کر جیسن محمد کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ڈیرن براوو کو سینڑل کنٹرکٹ میں سی کیٹگری میں رکھا تھا جس پر انھوں نے احتجاج کرتے ہوئے بورڈ کے صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔براوو نے اپنے ٹویٹ میں بورڈ کے سربراہ ڈیو کیمرون کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ گزشتہ چار سالوں سے ناکام ہورہے ہیں اور آپ مستعفی کیوں نہیں ہورہے ہیں۔ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ بورڈ نے براوو کو ان کے خراب رویے کے باعث ٹیم سے باہر کیا گیا ہے کیونکہ انھوں نے اپنے کنٹریکٹ کے حوالے سے بورڈ پر تنقید کی تھی اور ان کی جگہ جیسن محمد کو شامل کیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 13/11/2016 - 17:40:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :