شیریار خان نے استعفی کھلاڑیوں اور انتظامیہ کے درمیان بڑھتے ہوئے اختلافات اور اپنے اوپر عائد الزامات سے دلبرداشتہ ہو کر دیا۔ رپورٹ

جمعہ 6 اکتوبر 2006 21:13

شیریار خان نے استعفی کھلاڑیوں اور انتظامیہ کے درمیان بڑھتے ہوئے اختلافات اور اپنے اوپر عائد الزامات سے دلبرداشتہ ہو کر دیا۔ رپورٹ
لاہور(اُردوپوائنٹ رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا استعفی پاکستانی کرکٹ انتظامیہ اور کرکٹ بورڈ کی کارکردگی کے لئے ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ یہ استعفی اُس وقت دیا گیا جب پاکستانی ٹیم کو اپنے دورہ بھارت کے لئے بیگ باندھنے کی تیاریوں‌میں مصروف ہونا چاہئے تھا۔

(جاری ہے)

شہریار خان انتہائی تحمل مزاج اور انتہائی امن پسند قسم کے انسان ہیں، جنہوں‌نے ہر موقع پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے، شہریار خان کا استعفی یقنا پاکستانی قوم کے لئے انتہائی افسوسناک ہے۔

شہریار خان نے اپنے استعفی کی وجوہات ٹیم اور انتظامیہ کے مابین بڑھتے ہوئے اختلافات قرار دیا ہے۔ شہریار خان نے اپنے اوپر بڑھتے ہوئے الزامات جن میں اوول ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی، یونس خان کی بدتمیزی، شعیب اختر کا سینٹرل کنٹریکٹ اور انگلینڈ کرکٹ‌بورڈ کی طرف سے ہرجانے کی کاروائی سے دلبرداشتہ ہو کر دیا ہے۔ اور اُمید ظاہر کی ہے کہ نئے چیئرمین ٹیم اور کھلاڑیوں‌کی بہتری کے لئے مزید اقدامات اٹھائیں گے۔
وقت اشاعت : 06/10/2006 - 21:13:49