سپر سٹار فٹبالر لیونل میسی دہائی کے بہترین کھلاڑی بن گئے

جمعرات 17 نومبر 2016 13:02

سپر سٹار فٹبالر لیونل میسی دہائی کے بہترین کھلاڑی بن گئے

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) سپر سٹار فٹبالر لیونل میسی دس سال کے بہترین کھلاڑی بن گئے۔ ووٹنگ میں رونالڈو دوسرے نمبر پر رہے ۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں فٹبال کا کھیل صرف دیکھنے میں جوشیلا نہیں بلکہ اس کے اسٹار کھلاڑیوں کی رینکنگ بھی دلچسپ ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

ارجنٹینا اور بارسلونا کے نمبر دس لیونل میسی دہائی کے بہترین کھلاڑی بن گئے۔

دنیا بھر سے 27ہزار لوگوں نے ووٹ کیا۔ سپر اسٹار لیونل میسی49فیصد ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ انہی کے روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو کو39فیصد ووٹ ملے۔ اتنا بڑا اعزاز پانے والے لیونل میسی چھوٹے دل کے ثابت ہوئے ساتھی کھلاڑی سے متعلق ممنوعہ ادویات کے استعمال کا صحافی نے سوال کیا کیا کہ لیونل میسی روٹھ گئے اور میڈیا کا بائیکاٹ کر دیا۔

وقت اشاعت : 17/11/2016 - 13:02:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :