کولن ڈی گروم ڈیبیو پر پاکستان کیخلاف بہترین باؤلنگ کرنیوالے دوسرے گیند باز بن گئے

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 18 نومبر 2016 10:02

کولن ڈی گروم ڈیبیو پر پاکستان کیخلاف بہترین باؤلنگ کرنیوالے دوسرے گیند باز بن گئے

کرائسٹ چرچ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18نومبر۔2016ء ) کیوی پیسر کولن ڈی گروم ڈیبیو پر پاکستان کیخلاف بہترین باؤلنگ کرنے والے دوسرے گیند باز بن گئے ۔

(جاری ہے)

ہیگلے اوول ،کرائسٹ چرچ میں پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کولن ڈی گروم نے پاکستان کیخلاف شاندار باؤلنگ کر مظاہرہ کرتے ہوئے 41رنز دیکر 6شکا ر کیے جس کے ساتھ ہی وہ اپنے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کیخلاف بہترین باؤلنگ سپیل کرنے والے دوسرے گیند باز بن گئے ۔اس فہرست میں پہلا نام جنوبی افریقہ کے کائل ایبٹ کا ہے جنہو ں نے 2013ء میں سنچورین کے مقام پر گرین شرٹس کیخلاف محض 29رنز دیکر 7وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔

وقت اشاعت : 18/11/2016 - 10:02:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :