پہلا ٹیسٹ،دوسرے روز کا کھیل ختم، پاکستان 133رنز پر ڈھیر ،نیوزی لینڈ نے 3وکٹوں پر 104رنز بنا لیے

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 18 نومبر 2016 10:40

پہلا ٹیسٹ،دوسرے روز کا کھیل ختم، پاکستان 133رنز پر ڈھیر ،نیوزی لینڈ نے 3وکٹوں پر 104رنز بنا لیے

کرائسٹ چرچ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18نومبر۔2016ء ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں مصباح الحق الیون کے بلے باز ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور پوری ٹیم صرف 133 رنز پر ڈھیر ہو گئی جس کے بعد نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں کھیل کے اختتام تک 3وکٹیں کھو کر 104رنز بنا لیے ہیں ۔ ہیگلے اوول گراؤنڈ،کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے میچ میں میزبان کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر مصباح الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی تو گرین کیپس کی جانب سے سمیع اسلم اور اظہرعلی نے اننگز کا آغاز کیا، 31 کے مجموعی اسکور پر اظہر علی 15 رنز بنا کر کلین بولڈ ہوگئے جس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور پوری ٹیم 133 رنز پر ڈھیر ہو گئی، کپتان مصباح الحق 31 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ، دیگر کھلاڑیوں میں سمیع اسلم نے 19 اور اسد شفیق نے 16 رنز بنائے ، 4 قومی بلے بازوں کے علاوہ کوئی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکا۔

(جاری ہے)

سہیل خان نے 9، بابر اعظم اور سرفراز احمد نے 7، 7، یاسر شاہ نے 4، محمد عامر نے 3، یونس خان نے 2 اور راحت علی 0پر آؤٹ ہوئے ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے کولن گرینڈ ہوم نے تباہ کن بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 پاکستانی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ کے حصے میں 2، 2 وکٹیں آئیں۔ نیوزی لینڈ کیلئے جیت راول اور ٹام لیتھم نے اننگز کا آغاز کیا ، میزبان ٹیم کی پہلی وکٹ 6 رنز پر گری جب محمد عامر نے ٹام لیتھم کو ایل بی ڈبلیو کیا ، کیوی قائد کین ولیمسن 4 رنز بنا کر سہیل خان کا شکار بنے ۔

روس ٹیلر 11 کے انفرادی سکور پر راحت علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے ، سرفراز احمد نے وکٹوں کے پیچھے ان کا شاندار کیچ پکڑا۔یاد رہے کہ کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کا پہلا روز بارش سے متاثر ہو گیا تھا۔

وقت اشاعت : 18/11/2016 - 10:40:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :