پشاور، لائبہ اعجاز اور حمزہ نیاز نے خیبرپختونخوا بوائز و گرلز سکواش چیمپئن شپ جیت لی

جمعہ 18 نومبر 2016 17:38

پشاور، لائبہ اعجاز اور حمزہ نیاز نے خیبرپختونخوا بوائز و گرلز سکواش چیمپئن شپ جیت لی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2016ء) پشاور کی لائبہ اعجاز اور حمزہ نیاز نے پشاور میں جاری خیبرپختونخوا بوائز و گرلز سکواش چیمپئن شپ جیت لی ‘پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں ہونیوالے مقابلوں کے فائنل کے موقع پر ائرپورٹ منیجر طاہر سکندر حیات مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمرزمان‘منور زمان‘کوچ ریاض خان ‘سابق پاکستان ہاکی ٹیم گول کیپر عبدالرئوف خان اور دیگر شخصیات موجود تھیں‘انڈر15 گرلز فائنل میں پشاور کی لائبہ اعجاز نے نمرہ عقیل کو گیارہ چھ‘گیارہ سات اور گیارہ نو سے شکست دے کرٹرافی اپنے نام کرلی ‘بوائز انڈر11 کی کیٹیگری کے فائنل مقابلوں میں حمزہ نیاز عباس نواز کو گیارہ تیرہ ‘گیارہ نو ‘بارہ دس اور گیارہ سات سے کامیابی اپنے نام کی آخر میں مہمان خصوصی منیجر باچا خان انٹرنیشنل ائرپورٹ پشاور سکندر حیات خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے انہوں نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ مزید محنت کریں اور نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں ملک و قوم کانام روشن کریں جس طرح جان شیر خان ‘جہانگیر خان ‘قمرزمان اور دیگر ورلڈ چیمپئنز نے کیا تھا۔

وقت اشاعت : 18/11/2016 - 17:38:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :