8اکتوبر زلزلے کی پہلی برسی‘پاکستانی فنکاروں کے درمیان کرکٹ میچ منعقد کیا جائے گا

ہفتہ 7 اکتوبر 2006 14:47

مظفرآباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07اکتوبر2006) 8اکتوبر کے قیامت خیز زلزلہ کے سال مکمل ہونے پر دارلحکومت مظفرآباد میں مرکزی تقریب کے علاوہ نڑول سٹیڈیم مظفرآباد میں پاکستان کے معروف فنکاروں کے درمیان کرکٹ میچ منعقد کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

نڑو ل سٹیڈیم میں صبح 7بجے سے لیکر رات 11بجے تک مختلف پروگرامات منعقد ہوں گے ۔ان پروگراموں کو جیو آرگنائز کررہے ہیں ۔جبکہ محکمہ سپورٹس اوردیگر اداروں کے تعاون سے ان ساری تقریبات کو براہ راست ٹیلی ویژن پر نشر کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں تمام پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔
وقت اشاعت : 07/10/2006 - 14:47:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :