بنگلہ دیشی میڈیا کی عمران خان جونیئر کی نوبال کوفکسنگ کا رنگ دینے کی کوشش

muhammad ali محمد علی ہفتہ 19 نومبر 2016 19:35

بنگلہ دیشی میڈیا کی عمران خان جونیئر کی نوبال کوفکسنگ کا رنگ دینے کی کوشش

ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19نومبر۔2016ء ) بنگلہ دیشی میڈیا بھارتی نقش قدم پر چل نکلا ،عمران خان جونیئر کی نوبال کو فکسنگ کا رنگ دے دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں باریسال بلز کی نمائندگی کرنے والے لیفٹ آرم پاکستانی باؤلر نے ایک میچ نو بال کی جسے ایشوبنا کر بنگلہ دیشی میڈیا نے ڈھنڈورا پیٹنا شروع کردیا کہ یہ فکسنگ کا نتیجہ ہے ،اس سے قبل بھارتی میڈیا بھی پاکستانی کھلاڑیوں کو بدنام کرنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دے رہا تھا اور اب بنگلہ دیشی میڈیا نے بھی پاکستانی کرکٹرپر بے بنیاد الزامات لگادیا۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شاہد آفریدی ، سہیل تنویر اور عمر اکمل سمیت کئی اور پاکستانی کھلاڑی بھی مختلف ٹیموں کی نمائندگی کررہے ہیں۔

وقت اشاعت : 19/11/2016 - 19:35:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :