عمان میں فٹبال میچ کے دوران اسٹیڈیم اللہ اکبر کی آوازسے گونج اٹھا

اتوار 20 نومبر 2016 17:30

عمان میں فٹبال میچ کے دوران اسٹیڈیم اللہ اکبر کی آوازسے گونج اٹھا

عمان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) مقبوضہ فلسطین میں مساجد میں اذان دینے پر اسرائیلی ریاست کی طرف سے پابندی عائدکئے جانے کے قانون کی منظوری کے خلاف دنیا بھر میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جا رہا ہے۔ گذشتہ روز اردن کے صدر مقام عمان میں ایک فٹ بال اسٹیڈیم میں ہزاروں تماشائیوں نے اجتماعی اذان دے کر فلسطینی مساجد میں اذان پر صہیونی پابندی کے خلاف منفرد احتجاج ریکارڈ کرایا۔

(جاری ہے)

فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ روز عمان میں جاری عرب ممالک کی دو فٹ بال ٹیموں کے درمیان میچ کے دوران جب میچ کے چالیس منٹ گذرگئے تو اچانک اسٹیڈیم میں موجود تمام اسپورٹس یونینز کی جانب سے اذان کی آواز بلند کردی۔ عینی شاہدین کے مطابق کھیل کے دوران وقفے میں اچانک پورا اسٹیڈیم اللہ اکبر کی آواز گونج اٹھا۔ اسٹیڈیم میں موجود تمام کھلاڑیوں اور تماشائیوں نے مل کر اذان دی۔ اس موقع پر تماشائیوں نے مسجد اقصی کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف میں نعرے بھی لگائے۔

وقت اشاعت : 20/11/2016 - 17:30:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :