جان شیر خان کی زیر نگرانی چار کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں حصہ لینے سے انکار کر دیا

ہفتہ 7 اکتوبر 2006 21:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اکتوبر۔2006ء) سکوائش کے سابق قومی ہیرو جان شیر خان کی زیر نگرانی چار کھلاڑیوں نے تربیتی کمیپ میں حصہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔ جان شیر خان نے واقعہ پر سخت غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کھلاڑیوں کے والد ماضی میں بھی سکوائش فیڈریشن کو بلیک میل کرتے آئے ہیں جس سے پاکستانی سکوائش کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں فیڈریشن کو تحریری طور پر آگاہ کریں گے۔ واضح رہے کہ پیر سے شروع ہونے والی ٹریننگ کیمپ کے لئے منصور زمان، شاہد زمان، عامر اطلس، فرحان محبوب خان اور امجد خان کے علاوہ ماریہ طور اور کارلا خان کا انتخاب کیا تھا۔ کھلاڑیوں کو آج کیمپ میں رپورٹ کرنا تھی لیکن فرحان محبوب اور امجد خان کے علاوہ کسی کھلاڑی نے رپورٹ نہیں کی۔ منصور زمان اور اشہد زمان قمر زمان کے ساتھ ہی ٹریننگ جاری رکھنا چاہتے ہیں، جبکہ عامر اطلس اور ماریہ طور بھی اپنے اپنے والد کی زیر نگرانی ٹریننگ کی خواہش مند ہیں۔
وقت اشاعت : 07/10/2006 - 21:09:45