ْنیوزی لینڈ کے فاسٹ بائولر ٹرینٹ بولٹ انجری کی وجہ سے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے آئوٹ

جمعرات 24 نومبر 2016 14:33

ْنیوزی لینڈ کے فاسٹ بائولر ٹرینٹ بولٹ انجری کی وجہ سے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے آئوٹ

ہیملٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء) نیوزی لینڈ کے فاسٹ بائولر ٹرینٹ بولٹ فٹنس مسائل کی وجہ سے پاکستان کے خلاف سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ سے باہر ہوگئے، ان کی جگہ ڈگ بریسویل کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ٹرینٹ بولٹ گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور وہ پاکستان کے خلاف ہیملٹن ٹیسٹ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ بولٹ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ ان کی جگہ فاسٹ بائولر ڈگ بریسویل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے وہ اب تک 27 ٹیسٹ میچوں میں 72 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ کل جمعہ سے ہیملٹن میں شروع ہوگا۔

وقت اشاعت : 24/11/2016 - 14:33:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :