ہیملٹن ٹیسٹ، پاکستان کا وہاب ریاض کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ، یاسر شاہ کی جگہ عمران‌ خان کی شمولیت کا بھی امکان

muhammad ali محمد علی جمعہ 25 نومبر 2016 01:08

ہیملٹن ٹیسٹ، پاکستان کا وہاب ریاض کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ، یاسر شاہ کی جگہ عمران‌ خان کی شمولیت کا بھی امکان

ہیملٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24نومبر2016ء) ہیملٹن ٹیسٹ میں پاکستان نے وہاب ریاض کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی مینیجمنٹ نے کیویز کیخلاف ہیملٹن ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں راحت علی کی جگہ وہاب ریاض کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ یاسر شاہ کی جگہ بھی عمران‌ خان کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔ تاہم عمران خان کی شمولیت کا حتمی فیصلہ آخری لمحات میں کیا جائے گا۔ دوسری جانب مصباح الحق کے متبادل کے طور پر محمد رضوان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 25/11/2016 - 01:08:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :