جنوبی افریقن سابق کپتان جوہان بوتھا کو آسٹریلوی شہریت مل گئی

جمعہ 25 نومبر 2016 17:02

جنوبی افریقن سابق کپتان جوہان بوتھا کو آسٹریلوی شہریت مل گئی

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) جنوبی افریقہ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کپتان جوہان بوتھا کو آسٹریلیا کی شہریت مل گئی۔

(جاری ہے)

34 سالہ بوتھا نے 2008 سے 2012 تک 10 ون ڈے اور 11 ٹی 20 میچوں میں جنوبی افریقن ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیئے، وہ 2012 میں آسٹریلیا منتقل ہوگئے تھے، کرک انفو ویب سائٹ کے مطابق انہیں چار سال بعد آسٹریلیا کی شہریت مل گئی ہے، وہ گزشتہ چار سال سے آسٹریلوی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ بگ بیش کھیل رہے ہیں، انہوں نے پہلے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز اور پھر سڈنی سکسرز کی نمائندگی کی۔ جوہان بوتھا نے جنوبی افریقہ کی جانب سے 5 ٹیسٹ، 78 ون ڈے اور 40 ٹی 20 میچز کھیلے۔

وقت اشاعت : 25/11/2016 - 17:02:42