ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان ، پی سی بی نے میڈیا ایکریڈیشن جاری کر نے کا عمل شروع کردیا

اتوار 8 اکتوبر 2006 16:09

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اکتوبر۔2006ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے میڈیا ایکریڈیشن جاری کرنے کے عمل شروع کردیا ہے اور اس ضمن میں لاہور  کراچی  راولپنڈی  اسلام آباد اورملتان کیلئے اپنے نمائندوں کا اعلان کیا ہے جو پی سی بی کے میڈیا ایکریڈیشن فارم تقسیم اور وصول کریں گے پی سی بی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی طر سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق رضا حمید شکیل خان لاہو ر صہیب احمد کراچی  کرنل ( ر) نوشاد علی راولپنڈی اسلام آباد اور لیفٹیننٹ کرنل ( ر) منصور سعید ملتان میں فارم تقسیم اور وصول کریں گے پی سی بی نے تمام سپورٹس رپورٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے فارم مکمل کرکے 20 اکتوبر تک بھجوا دیں۔
وقت اشاعت : 08/10/2006 - 16:09:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :