باکسر محمد وسیم کا پاکستان تھیلیسیمیا سنٹر کا دورہ، ایم ڈی بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ اور باکسر محمد وسیم نے تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کی عیادت

بدھ 30 نومبر 2016 17:37

باکسر محمد وسیم کا پاکستان تھیلیسیمیا سنٹر کا دورہ، ایم ڈی بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ اور باکسر محمد وسیم نے تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کی عیادت
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء) باکسر محمد وسیم نے پاکستان تھیلیسیمیا سنٹر کا دورہ کیا۔ ایم ڈی پاکستان بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ اور باکسر محمد وسیم نے پاکستان تھیلیسیمیا سنٹر میں تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر پاکستان تھیلیسیمیا سنٹر کی میڈیکل ٹیم نے باکسر محمد وسیم کو بچوں کو دی جانے والی سہولتوں کے بارے میں بتایا۔

تھیلیسیمیا سنٹر میں موجود بچوں سے مل کر باکسر محمد وسیم نے خوشی کا اظہار کیا۔ باکسر محمد وسیم کو پاکستان تھیلیسیمیا کی جدید لیبارٹری کا دورہ بھی کرایا گیا۔ باکسر محمد وسیم نے پاکستان بیت المال کی طرف سے تھیلیسیمیا کے بچوں کو فری دی جانے والی سہولتوں پر ایم ڈی بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ کی خدمات کو سراہا اور باکسر محمد وسیم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہاں آ کر تھیلیسیمیا کی بیماری میں مبتلا بچوں کو مل کر بے حد خوشی ہوئی ہے اور میں تمام لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ان بچوں کو خون کا عطیہ دیں اور باکسر محمد وسیم نے بھی تھیلیسیمیا کیلئے بھی خون کا عطیہ دیا۔

(جاری ہے)

ایم ڈی پاکستان بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ نے کہا کہ باکسر محمد وسیم کے ساتھ مل کر بلوچستان میں بھی اسی طرز کا تھیلیسیمیا سنٹر بنانے کی کوشش کریں گے۔ ایم ڈی پاکستان بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ نے باکسر محمد وسیم شیلڈ دی۔
وقت اشاعت : 30/11/2016 - 17:37:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :