پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھارت میں کھیلنے کی اجازت دی گئی تو پچ اکھاڑ دیں گے،بھارتی انتہاء پسند جماعت شیوسینا کی دھمکی

اتوار 8 اکتوبر 2006 22:58

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اکتوبر۔2006ء) بھارت کی انتہاء پسند جماعت شیو سینا نے دھمکی دی ہے کہ اگر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی چیمپئن ٹرافی کے دوران بھارت میں کھیلنے کی اجازت دی گئی تو پچ اکھاڑ دیں گے۔ بھارتی اخبار کے مطابق اتوار کے روز ہندو انتہاء پسند جماعت شیوسینا کے شمالی بھارت کے انچارج اور نئی دہلی کے صدر جے بھگوان گوپال نے دھمکی دی ہے کہ اگر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوران پاکستانی کرکٹ ٹیم کو موہالی میں کھیلنے کی اجازت دی گئی تو وہ کرکٹ پچ اکھاڑ دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت پاکستان کے ممبئی بم دھماکوں میں مبینہ ملوث ہونے کے انکشاف کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ہر گز اپنے ملک میں کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں متعین پاکستانی سفیر محمود علی درانی کے اعتراف کے بعد ہم کس طرح دوستی کی باتیں کر سکتے ہیں۔ گوپال نے کہا کہ اگر بھارتی حکومت نے پاکستانی ٹیم کو یہاں کھیلنے کی اجازت دی تو ہم شدید احتجاج کریں گے اور پنجاب اور ہریانہ میں ہمارے کارکن پاکستانی ٹیم کو بھارت کی سرزمین پر کھیلنے سے روکنے کے لئے حدوں سے گزر جائیں گے اور وہ پچ اکھاڑ دیں گے۔
وقت اشاعت : 08/10/2006 - 22:58:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :