آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ...تیسرا کوالیفائنگ میچ (کل) سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائیگا

پیر 9 اکتوبر 2006 14:22

احمد آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین09اکتوبر2006) بھارت میں جاری آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا تیسرا کوالیفائنگ میچ (کل) منگل کو سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان احمد آباد کے سردار پٹیل گراؤنڈ میں کھیلا جائیگا ۔

(جاری ہے)

سری لنکن کرکٹ ٹیم پہلے کوالیفائنگ میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے چکی ہے اور اس کے اب تک دو پو ائنٹ ہیں جبکہ زمبابوے کی ٹیم اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ہار چکی ہے اگر سری لنکن ٹیم اس میچ میں کامیابی حاصل کرتی ہے تو وہ مین راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرجائیگی ۔
وقت اشاعت : 09/10/2006 - 14:22:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :