انضمام الحق کی پی سی بی کے چیئرمین سے اہم ملاقات،قومی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ بھی گئی تو بھارت نہیں جاؤں گا، انضمام الحق

پیر 9 اکتوبر 2006 14:49

لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین09اکتوبر2006) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین انضمام الحق نے کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین نسیم اشرف سے ملاقات کی ہے اور انہیں اس فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے کہ اگر پاکستان کرکٹ ٹیم چیمئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ بھی گئی تو وہ بھارت نہیں جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر نسیم اشرف سے انضمام الحق نے ملاقات کی جو 45 منٹ جاری رہی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ بورڈ کے سربراہ سے ان کی ملاقات ہنگامی نوعیت کی نہیں تھی انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کی کپتانی کوئی ایشو نہیں ہے اصل بات یہ ہے کہ پاکستانی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں ا چھا پرفارم کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کپتانی آنی جانی چیز ہے اور موجودہ صورتحال ان کیلئے قطعی پریشان کن نہیں۔

انضمام الحق نے مزید کہا کہ یہ بات درست ہے کہ حالیہ تبدیلیاں اوول ٹیسٹ تنازع کے باعث ہوئی ہیں لیکن انہیں فخر ہے کہ ان کے فیصلے سے پاکستان پر بال ٹمپرنگ کا الزام نہیں لگا۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے مشتاق احمد کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ بہت مشکل تھا انضمام الحق نے واضح کیا کہ اگر پاکستان چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ بھی گیا تو وہ ایونٹ میں شرکت کیلئے بھارت نہیں جائیں گے۔
وقت اشاعت : 09/10/2006 - 14:49:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :