باکسر محمد وسیم نے ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے،پاکستان باکسنگ کونسل

منگل 6 دسمبر 2016 19:26

باکسر محمد وسیم نے ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے،پاکستان باکسنگ کونسل
لاہور۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) پاکستان باکسنگ کونسل کے صدر افراز خان اور سیکرٹری رشید بلوچ نے پاکستان کے پہلے پروفیشنل باکسر محمد وسیم کی ڈبلیو بی سی سلور فلائی ویٹ ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرنے پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑی نے ملک کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کیا ہے۔ پاکستان باکسنگ کونسل نے کامیابی پر ان کے ٹرینر عطا محمد کاکڑ کی کارکردگی کو سراہا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں افراز خان کا کہنا تھا کہ محمد وسیم کے ٹرینر عطا محمد کاکڑ نے ایک ایسے وقت میں محمد وسیم کو باکسنگ کے لیے ٹریننگ دی جب صوبے میں سہولیات کا فقدان تھا۔ پاکستان باکسنگ کونسل بھی ملک میں پروفیشنل باکسنگ کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔ رشید بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان باکسنگ کونسل کے زیر اہتمام اگلی پروفیشنل فائیٹ کا انعقاد لاہور میں کرایا جائے گا جس میں محمد وسیم کو بھی دعوت دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ جب پاکستان میں پروفیشنل باکسنگ کونسل کے پاس اچھے وسائل ہو جائیں گے تو محمد وسیم بھی اس کونسل کے زیر اہتمام پروفیشنل مقابلوں میں شریک ہونگے۔
وقت اشاعت : 06/12/2016 - 19:26:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :