باکسر عامر کی اہلیہ فریال مخدوم ساس اور نند کی زیادتیوں کیخلاف پھٹ پڑیں

بدھ 7 دسمبر 2016 13:54

باکسر عامر کی اہلیہ فریال مخدوم ساس اور نند کی زیادتیوں کیخلاف پھٹ پڑیں

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7دسمبر۔2016ء ) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے اپنی ساس اور نند کی جانب سے خود پر کی جانے والی گھریلو زیادتیوں کے حوالے سے آواز اٹھائی ہے ۔ سوشل میڈیا سروس ’سنیپ چیٹ ‘ پر اپنے پیغام میں فریال مخدوم کا کہنا تھا کہ کیا کوئی سوچ سکتا ہے کہ ان دونوں کے لیے اس بات کو ہضم کرنے بہت مشکل تھا کہ ان کے جنت جیسے گھر میں مشکلات بھی ہوسکتی ہیں،آپ اپنے بچوں کی کبھی شادی نہ کریں اگر آپ نے ان کے بیویوں کو برا بھلا کہنا ہے اور ان کامذاق اڑانا ہے ،آپ کو کیسا لگے گا جب آپ کی نند آپ کے شوہر کی غیر موجود میں گھر آکر آپ پر تشدد کرے اور آپ اپنے شوہر کی عزت کی خاطر آواز بھی نہ اٹھا سکیں؟،وہ آپ کو دنیا بھر کے سامنے مذاق کا نشانہ بنانے کو بھی ٹھیک سمجھیں تو آپ کیا کریں گی؟۔

(جاری ہے)

فریال مخدوم نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے خرچے پورے کرنے کے خود کام رہی ہیں۔باکسر کی اہلیہ کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ وہ صبح 7سے رات 12بجے تک ماڈلنگ کرنے میں مشغول رہتی ہیں حالانکہ ان کے شوہر کروڑ پتی انسان ہیں لیکن وہ حق رکھنے کے باوجود ان سے پیسے نہیں لے سکتیں اور سونے پر سہاگہ ان کے سسرالی پھر بھی ان پر لعن طعن کرتے رہتے ہیں ۔ اپنے ایک اور پیغام میں فریال نے انکشاف کیا کہ جب وہ 9ماہ کی حاملہ تھیں تو ان کے سسرالی رشتہ دار عامر خان کو طلاق لینے پر مجبور کررہے تھے ۔عامر خا ن اور فریال مخدوم 3سال پہلے نیویارک میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے ۔

باکسر عامر کی اہلیہ فریال مخدوم ساس اور نند کی زیادتیوں کیخلاف پھٹ پڑیں
وقت اشاعت : 07/12/2016 - 13:54:29