چیمپئنز ٹرافی میں جیت کیلئے پرعزم ہیں‘ یونس خان

پیر 9 اکتوبر 2006 20:12

نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین09اکتوبر2006) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں میں مکمل اتحاد ہے اور ان کا مورال بلند ہے۔ چیمپئنز ٹرافی میں جیت کے لئے پرعزم ہیں، تمام کھلاڑیوں کی مکمل سپورٹ حاصل ہے۔

(جاری ہے)

پیر کے روز یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کپتان یونس خان نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران رونما ہونے والے واقعات کا اثر کھلاڑیوں پر ہوا ہے لیکن چیمپئنز ٹرافی میں کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں جو کچھ ہوا ہے اسے بھلا کر کھلاڑی کھیل پر فوکس کریں اسٹائلش بیٹسمین کا کہنا تھا کہ قیادت پر مسئلے پر جو کچھ ہوا ہے اسے انہوں نے بھی بھلا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اور وہ جیت کے لئے پرعزم ہیں۔ یونس خان نے مزید کہا کہ انہیں تمام کھلاڑیوں کی مکمل سپورٹ حاصل ہے اور تمام کھلاڑیوں میں آپس میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔
وقت اشاعت : 09/10/2006 - 20:12:15