ممبئی ٹیسٹ ، آسٹریلیوی امپائر پال رائفل گیند لگنے سے زخمی ہوگئے

جمعرات 8 دسمبر 2016 13:27

ممبئی ٹیسٹ ، آسٹریلیوی امپائر پال رائفل گیند لگنے سے زخمی ہوگئے

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8دسمبر۔2016ء ) بھارت اور انگلینڈ کے مابین ممبئی میں کھیلے جارہے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوران آسٹریلیوی امپائر پال رائفل گیند لگنے سے زخمی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

وانکھیڈے سٹیڈیم ، ممبئی میں کھیلے جارہے مقابلے میں برطانوی اوپنر جیننگز نے روی ایشون کی گیند کو سکوائر لیگ کی جانب کھیل کر ایک رن مکمل کیا جہاں سے فیلڈر کی پھینکی گئی تھرو لیگ امپائر پال رائفل کے سر کے پچھلے حصے پر آکر لگی اور وہ زمین پر گر گئے تاہم کچھ دیر بعد خو د ہی اٹھے ،اس موقع پر برطانوی میڈیکل سٹاف نے فوری طور پر پال رائفل پر ابتدائی طبی امداد دی جس کے بعد وہ گراؤنڈ سے باہر چلے گئے اور تھرڈ امپائر موریس ایرسمس نے ان کی جگہ امپائرنگ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت میں ڈومیسٹک میچز کے دوران امپائرز کے سر پر گیند لگنے کے واقعات پیش آچکے ہیں ۔

وقت اشاعت : 08/12/2016 - 13:27:13