ہاکی جونیئر ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ اور جرمنی نے اپنے اپنے میچ جیت لئے

جمعرات 8 دسمبر 2016 16:43

ہاکی جونیئر ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ اور جرمنی نے اپنے اپنے میچ جیت لئے

لکھنئو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) ہاکی جونیئر ورلڈ کپ کے افتتاحی روز نیوزی لینڈ نے جاپان اور دفاعی چیمپئن جرمنی نے سپین کو شکست دے دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جونیئر ہاکی ورلڈ کپ بھارت کے شہر لکھنئو میں شروع ہوگیا ہے، میگا ایونٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے جاپان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-0 سے شکست دی، اولیور لاگان نے 55 ویں منٹ میں پنلٹی کارنر کے ذریعے فیصلہ کن گول سکور کیا۔ ایک اور میچ میں دفاعی چیمپئن جرمنی نے سپین کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا کر ٹورنامنٹ کا آغاز فاتحانہ انداز میں کیا۔ جرمنی کی طرف سے اینٹن نے 25 اور ٹم ہرزبرا نے 63 ویں منٹ میں گول کیا۔

وقت اشاعت : 08/12/2016 - 16:43:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :