پاکستان کرکٹ بورڈ کے لئے ایک اور دھچکا ، ڈائریکٹر آپریشنز عباس زیدی بھی اپنے عہدے سے مستعفی

پیر 9 اکتوبر 2006 21:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اکتوبر۔2006ء) پاکستان کرکٹ بورڈ میں استعفوں کا سلسلہ جاری ہے اور پیر کو پی سی بی کو اس وقت ایک اور دھچکا لگا جب ڈائریکٹر آپریشنز عباس زیدی نے بورڈ کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ۔

(جاری ہے)

لاہور میں بورڈ کی ایک میٹنگ کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کر کٹ بورڈ کے نئے چیئر مین ڈاکٹر نسیم اشرف نے بتایا کہ پی سی بی کے ڈائریکٹر آپریشنز عباس زیدی نے بورڈ کو اپنا استعفیٰ پیش کیا ہے جس کو منظور کر لیاگیا ہے یادرہے کہ اوول ٹیسٹ تنازعے اور یونس خان کی کپتان کے معاملے کے بعد سے پاکستان کر کٹ بورڈ مسلسل دباؤ کا شکار ہے اور اس سے قبل پی سی بی کے چیئر مین شہر یار خان بھی اپنا استعفیٰ دے چکے ہیں جبکہ چیمپیئنز ٹرافی کے لئے نامزد معاون کو چ مشتاق احمد کو بھی دو روز قبل اپنے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ۔

وقت اشاعت : 09/10/2006 - 21:49:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :