پولش سٹرائیکر رابرٹ لیونڈوسکی نے منفرد انداز میں باپ بننے کی خوشخبری سنا دی

جمعہ 9 دسمبر 2016 11:57

پولش سٹرائیکر رابرٹ لیونڈوسکی نے منفرد انداز میں باپ بننے کی خوشخبری سنا دی

برلن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9دسمبر۔2016ء )جرمن فٹبال کلب بائرن میونخ کے لیے کھیلنے والے پولش سٹرائیکر رابرٹ لیوانڈوسکی نے ایٹلیٹکو میڈرڈ کیخلاف گول کا جشن منفرد انداز اپنا کر اپنی اہلیہ اینا کے امید سے ہونے کی خبر سنا دی۔

(جاری ہے)

لیونڈوسکی کا کہنا تھاکہ سابق کراٹے سٹار اینا آئندہ سال مئی میں ان کے پہلے بچے کو جنم دیں گی، یہ ایک خاص میچ تھا جس میں وہ اپنا گول بیوی اور دنیا میں جلد آنکھ کھولنے والے نومولود کے نام کرتے ہیں۔کھیل کی دنیا کے ان دونو ں ستاروں نے 2013ء میں شادی کی تھی۔

وقت اشاعت : 09/12/2016 - 11:57:12