پابندی ختم ہوجانے کے بعد بھی انضمام چمپینز ٹرافی کا فائنل نہیں کھیل سکتے ،آئی سی سی

پیر 9 اکتوبر 2006 23:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اکتوبر۔2006ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے واضح کیا ہے کہ پابندی ختم ہوجانے کے بعد بھی انضمام الحق چمپینزٹرافی کا فائنل نہیں کھیل سکتے آئی سی سی کے ترجمان برائن مارگریٹرڈ کے مطابق آئی سی سی چمپینز ٹرافی کی حتمی 14رکنی ٹیم میں انضمام الحق کا نام شامل نہیں ہے ان کے متبادل کے طورپر پی سی بی نے فیصل اقبال کا نام بھیج دیا ہے لہذا آئی سی سی کے قانون9-6کے مطابق انضمام الحق چمپینز ٹرافی میں کھیلنے کے اہل نہیں ہیں۔
وقت اشاعت : 09/10/2006 - 23:17:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :