مینز جونیئر ہاکی ورلڈ کپ، دفاعی چیمپئن جرمنی نے نیوزی لینڈ کو ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی

جمعہ 9 دسمبر 2016 22:30

مینز جونیئر ہاکی ورلڈ کپ، دفاعی چیمپئن جرمنی نے نیوزی لینڈ کو ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) مینز جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں دفاعی چیمپئن جرمنی نے نیوزی لینڈ کو ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی، ہالینڈ اور سپین کی ٹیموں نے بھی اپنے اپنے میچز جیت لئے۔

(جاری ہے)

بھارت میں جاری میگا ایونٹ میں جمعہ کو کھیلے گئے گروپ سی کے ایک میچ میں دفاعی چیمپئن جرمنی کی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف نیوزی لینڈ کو 2-1 گولز سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی سمیٹی، جرمنی نے پہلے میچ میں سپین کو شکست دی تھی، گروپ سی کے دوسرے میچ میں سپین نے جاپان کو 4-1 گولز سے ہرا کر پہلی فتح حاصل کی۔ گروپ بی کے میچ میں ہالینڈ نے ملائیشیا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 7-2 گولز سے ہرا کر کامیابی سمیٹی، گروسن برام نے دو گولز کئے۔

وقت اشاعت : 09/12/2016 - 22:30:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :