معروف ریسلر جان سینا نے طویل عرصے کیلئے ایکشن سے دور رہنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی

ہفتہ 10 دسمبر 2016 11:40

معروف ریسلر جان سینا نے طویل عرصے کیلئے ایکشن سے دور رہنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) معروف ریسلر جان سینا نے طویل عرصے کیلئے ایکشن سے دور رہنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپور ٹ کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای نے جان سینا کو اپنی کمپنی کیلئے بہت زیادہ اشتراک کرنے پر رنگ سے دور رہنے کی اجازت دی تھی تاہم اب رپورٹس سامنے آرہی ہیں کہ یہ مقبول ترین ریسلر اب طویل عرصے کیلئے ایکشن سے دور رہنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں ،ْیہی وجہ ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای نے اس سے پریشان ہوکر اس لیجنڈ ریسلر کی جگہ دیگر ریسلرز کو دینے کا فیصلہ کیا ۔اپنی مقبولیت کی بناء پر جان سینا لگتا ہے کہ جلد ہولی وڈ کے سپراسٹار بن جائیں گے اور دی راک کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ریسلنگ کو خیرباد کہہ دیں گے۔

وقت اشاعت : 10/12/2016 - 11:40:52