مینز جونیئر ہاکی ورلڈ کپ، آسٹریلیا، بھارت، جنوبی افریقہ اور آسٹریا نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

ہفتہ 10 دسمبر 2016 20:24

مینز جونیئر ہاکی ورلڈ کپ، آسٹریلیا، بھارت، جنوبی افریقہ اور آسٹریا نے اپنے اپنے میچز جیت لئے
لکھنو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) گیارہویں مینز جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں آسٹریلیا، بھارت، جنوبی افریقہ اور آسٹریا نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کھیلے گئے گروپ اے کے پہلے میچ میں آسٹرین ٹیم نے عمدہ کارکردگی کی بدولت جنوبی کوریا کو 5-2 گولز سے ہرا کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی، آسٹریا نے ارجنٹائن کے خلاف پہلا میچ ڈرا کھیلا تھا، اسی گروپ کے ایک اور میچ میں آسٹریلیا نے ارجنٹائن کو زبردست مقابلے کے بعد 2-1 گولز سے ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا، گروپ ڈی کے سلسلے میں کھیلے گئے ایک میچ میں جنوبی افریقہ نے کینیڈا کو 3-1 گولز سے ہرا کر پہلی کامیابی سمیٹی، کینیڈین ٹیم کو متواتر دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا، اس سے قبل پہلے میچ میں بھارت نے کینیڈا کو ہرایا تھا، اسی گروپ کے دوسرے میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 5-3 گولز سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔

وقت اشاعت : 10/12/2016 - 20:24:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :